افغانستان،مسلح جھڑپوں میں ضلعی پولیس سربراہ سمیت 11افراد ہلاک

تالقان،افغانستان(شِنہوا)شمالی صوبہ تخار میں ہفتہ کی رات کو مسلح جھڑپوں کے دوران 4 افغان پولیس اہلکار اور7 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے مضافاتی ضلع نمک آب پر دھاوہ بولنے کے بعد شدید جھڑپیں شروع ہوئیں۔مقامی حکومت کے ترجمان حامد مبریز نے اتوار کے روز شِنہوا کو بتایا کہ عسکریت پسندوں کو پیش قدمی سے روکنے کی کوشش میں ضلعی پولیس سربراہ عبدالظاہر اور 3پولیس افسران شہید ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ 2پولیس اہلکار اور 3عسکریت پسند زخمی ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسند نمک آب پر چڑھ دوڑے اور باقی سکیورٹی فورسز قریبی ضلع کی جانب پسپاہوگئیں۔علاوہ ازیں ضلعی سربراہ نازکمیر امیری نے دن کے اوائل میں شِنہوا کو بتایا کہ ہمسایہ صوبہ قندوز میں ہفتہ کی رات کو سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے دوران طالبان کا ایک مارٹر گولہ ضلع امام صاحب پر گرنے کے باعث ایک بچے سمیت 3 شہری ہلاک جبکہ 4شہری زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں