حکومت پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تعلیم و صحت سمیت تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ: صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت، عوام کو پینے کی صاف کی فراہمی، تعلیم، صحت، زراعت،سمیت تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے مثبت اثرات رونما ہورہے ہیں حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کی عوام کے اجتماعی مسائل انکی دہلز پر حل کیلئے کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہا ہوں حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا جس سے بلوچستان مزید ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا عوام کو پانی کے حوالے سے درپیش مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ پانی کی قلت کے حوالے سے عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور ان مسائل کے خاتمے کیلئے اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب سے آئے ہوئے مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت تمام اضلاع کو یکساں ترقی دینے کی پالیسی پر عمل پیراہے۔عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے اور تر قیاتی منصوبوں کی بروقت اور تیزترتکمیل سے عوام کی معیار زندگی میں نمایاں بہتری آنے کے علاوہ صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت درست سمت کی جانب گامزن ہے پانی،تعلیم،صحت،زراعت سمیت دیگر شعبوں میں انقلابی تبد یلیاں رونما ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ اورسیاحتی مقامات کو پرکشش بنانے کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ جس سے عوام کو تفریحی سہولیات میسر آنے کے علاوہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔سیاحت کے شعبے کی ترقی اور فروغ سے صوبے کی معیشت صورتحال میں بہتری اور خطیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی معیار کے مطابق بروقت تکمیل کویقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اقدمات کئے جارہے ہیں تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل پر عوام ان منصوبوں سے مستفید ہوسکیں صوبائی وزیرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل خشک سالی اور زیر زمین پانی کی گرتی سطح کے باعث عوام کو پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہورہا ہے۔ دوسری جانب ماضی میں اگر مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دی جاتی تو آج حالات مختلف ہوتے،بلوں کی عدم فراہمی جیسے بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ زیر زمین پانی کی سطح پر قابو پانے کیلئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے ماضی میں اگر حکومتیں سنجیدہ ہوتیں تو غیر قانونی بورنگ و ٹیوب ویلوں کی روک تھام اور تدارک کیلئے فوری اقدامات کئے جاتے تاکہ زیر زمین پانی کی سطح متاثر نہ ہو اور ڈیموں کی تعمیر پر بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی موجودہ حکومت زیر زمین پانی کی گرتی سطح پر قابو پانے کیلئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ قدرتی پانی کا ضیاع رک سکے پانی قلت کے حوالے سے عوام کی مشکلات کا احساس ہے عوام بھی اس سلسلے میں محکمہ پی ایچ ای/ واسا سے تعاون کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں