شام میں فوری جنگ بندی کی جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ادلب میں ترک فوجیوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہارکرتےہوئے فوری طور طور پر جنگ بندی کا اعادہ کیا ہے
سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ گوٹیرس کو شمال مغربی شام کی صورت حال پر تشویش ہے اور وہ ترک فوجیوں کی ہلاکتوں جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں بے چینی اور تشدد بڑھتی جا رہی ہے لہذا فوری طورپر جنگ بندی بحال کی جائے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہم شام میں فوجی مداخلت کے نہیں بلکہ اس مسئلہ کے سیاسی حل کے حق میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں