سابق ایم این اے میر احمدان بگٹی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،ہزاروں افراد کی شرکت

ڈیرہ بگٹی( نامہ نگار ) سابقہ ایم این اے ڈیرہ بگٹی میر احمدان بگٹی کافی عرصے سے بیمار تھے گزشتہ روز وہ نشتر ہسپتال ملتان میں انتقال کر گئے میر احمدان بگٹی سیاست کے میدان میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں 2008 میں انھوں نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا این اے 265سے الیکشن جیت کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئےسابقہ ایم این اے اور بزرگ قبائلی رہنما میر احمدان بگٹی کی نماز جنازہ آج بگٹی اسٹڈیم ڈیرہ بگٹی میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں صوبائی وزیر بلدیات نوابزادہ گہرام بگٹی سابقہ صوبائی وزیر داخلہ سینٹر سرفراز بگٹی سمیت قبائلی و سیاسی شخصیات آفیسران اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین انکے آبائی قبرستان میں کر دی گئی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں