نصر اللہ زیرے کے بیٹے کا اغواء حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے کے کمسن بیٹے کے اغواء پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نصر اللہ زیرے کے بیٹے کا اغواء حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت اغواء کاروں کو فور ی طور گرفتار کرکے واقعہ کے محرکات کو سامنے لائے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ نصر اللہ زیرے کے کمسن بیٹے کو انکے گھر سے اغواء کرنے کے بعد کئی گھنٹوں تک یر غمال رکھا گیا یہ واقعہ عام نوعیت کا نہیں ہے اور حکومت کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ ایک رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے کودن دیہاڑے اغواء کر کے کئی گھنٹوں تک یرغمال رکھا گیا اس واقعہ نے خوف کی ایک نئی لہر جو جنم دیا ہے جس سے ہر شہری یہ سوچنے پرمجبور ہے کہ شاید وہ اس شہر میں غیر محفوظ ہیں اگر ارکان صوبائی اسمبلی کے بچوں کو گھروں سے اغواء کرلیا جاتا تو عام شخص کے تحفظ کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ 2روزگزرنے کے باوجود بھی اغواء کار آزاد ہیں اور واقعہ کے محرکات سامنے نہیں آئے یہ حکومتی کارکردگی اور امن و امان کے دعوے کرنے پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے سیف سٹی منصوبہ زیر التواء کے منصوبے پر سست روی سے کام جاری ہے جسکی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کو نشاندہی کا کوئی خوف نہیں ہے موجودہ حکومت نے تین سالوں میں صرف چند ایک مقامات پر سیف سٹی کیمرے لگائے ہیں ہونا یہ چاہیے تھا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر اس منصوبے پر عملدآمد کرتی انہوں نے کہا کہ نصر اللہ زیرے کے بیٹے کے اغواء میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے ساتھ ہی سیف سٹی منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں