بچوں پر تشدد کرنے کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کرکے شفاف تحقیقات کی جائیں، بی این پی

کو ئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں تربت میں بچوں پر تشدد کرنے اور گرفتار کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کر کے شفاف تحقیقات کی جائیں بیان کہا گیا ہے کہ وحید بلوچ لیاقت علی بلوچ عبدالوہاب بلوچ ماجد بلوچ اسد اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر تربت نے گرفتار کر کے جھوٹا مقدمہ قائم کرتے ہوئے بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اب جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اسٹنٹ کمشنر نے بلا جواز مقدمہ قائم کرتے ہوئے ان پر وحشیانہ تشدد بھی کیا جس کے خلاف تربت میں تاریخی ریلی بھی نکالی گئی بیان کہا گیا ہے کہ کمشنر مکران ڈویڑن ڈپٹی کمشنر تربت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو ناانصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے بیان میں کہا گیا ہے بی این پی قومی جمہوری پارٹی ہونے کے ناطے بلوچستانی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی ہونے تک ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں