15 اپریل کے بعد کیا کرنا ہے فیصلہ کل ہوگا، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے لیے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بندشیں ختم کرنے کے حوالے سے فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ‘کل نیشنل کمانڈ سسٹم کا ایک اجلاس ہوگا جس میں تجاویز پر غور ہوگا’۔اسد عمر نے کہا کہ ‘نیشنل کمانڈ سینٹر کے اجلاس کے بعد کل دوپہر کو وزیراعظم کی صدارت میں این سی سی کا اجلاس ہوگا جس میں فیصلے کیے جائیں گے کہ 15 تاریخ سے آگے کیا کرنا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس اجلاس میں معیشت سے جڑے معاملات، آمد و رفت کے ذرائع اور صحت سے جڑے معاملات پر غور کیا جارہا ہے اور ان تمام چیزوں کو دیکھتے ہوئے مربوط انداز میں فیصلے کیے جائیں گے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں