نوکنڈی، نیشنل پارٹی کا بی ایم ای کمپنی کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

نوکنڈی:نیشنل پارٹی نوکنڈی نے دس اگست کے بعد بی ایم ای کمپنی کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا،تحصیل صدر واحد بخش شیرزئی کا کہنا ہے کہ بی ایم ای کمپنی بلوچ معدنی وسائل کی لوٹ مار کررہا ہے کہیں سالوں سے نوکنڈی و گردونواح میں مائننگ کررہا ہے مگر علاقے کے لوگوں کو کوئی فایدہ نہیں مل رہا ہے سوشل سیکٹر میں بھی کوئی کام نہیں کیا ہے یہاں تک مقامی چند لیبرزجوکہ دس سے پندرہ سالوں سے ڈیلی ویجز پہ کام کررہے ہیں انہیں بھی مستقل کرنے میں حیلے بہانوں سے کام لیا جارہا ہے جوکہ مقامی لوگوں کیساتھ ظلم و ناانصافی ہے انکا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں بی ایم ای کمپنی کے ملازمین و علاقے میں سوشل سیکٹر کام نہ کرنے کیخلاف سنئیر باڈی اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر بحث مباحثہ کے بعد فیصلے کئے گئے اجلاس میں بولان مائنزانٹرپرائزز(BME)کمپنی کو نومہینہ قبل دئے گئے ڈرافٹ کمپنی مینجمنٹ کی جانب سے مثبت جواب نہ دینے اور کمپنی کا مقامی بلوچ ملازمین اوردوربن چاہ ودیگرعلاقوں کے لوگوں کے ساتھ جاری ناانصافیوں ودیگرمسائل پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیاگیا کہ دس اگست کے بعد ضلعی سطح پر احتجاجی شیڈول جاری کیا جائیگا اور اس سلسلے میں پارٹی کے مرکزی قیادت و پارٹی لاء فورم کے ذمہ داروں سے ملاقات بھی کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں