چین کے صوبہ ہینان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 302 ہو گئی

ژینگ ژو:چین کے وسطی صوبہ ہینان میں موسلادھار بارشوں کے باعث ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 302 تک پہنچ گئی ہے۔صوبائی حکومت کے محکمہ اطلاعات نے پیر کی سہ پہر ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ مزید 50 افراد بدستور لاپتہ ہیں۔مجموعی طور پر صوبائی دارالحکومت ژینگ ژو شہر میں 292 افراد ہلاک اور 47 لاپتہ اور شن شیانگ شہر میں 7 افراد ہلاک اور 3 افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پھنگ ڈنگ شان اور لوہی میں بالترتیب 2 اور 1 اموات ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں