حکومت کی کوشش ہے کہ تمام محکموں میں بھرتی اور فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں، سلیم کھوسہ

کو ئٹہ:صوبائی وزیر مال میر سلیم کھوسہ نے اپنی جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری صوبائی حکومت تمام شعبوں میں بہتری لانے اور اصلاحات کے لئے دن رات کوشاں ہے ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ تمام محکموں میں بھرتی اور فیصلے میرٹ کی ہی بنیاد پر ہوں اس ضمن میں کوئی اقربا پروری اور جانبداری قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تمام شعبوں میں میرٹ کی پاسداری کی ہے اور صوبے کی تاریخ میں پہلی بار نائب تحصیلداروں کی بھرتیاں بذریعہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صوبے کے اہل اور قابل بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر ہی بھرتی ہونے کا موقع مل سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نصیرآباد ڈویژن میں بھرتیوں کیلئے حالیہ ہونے والے ٹیسٹ میں میرٹ کو ہر صورت اولیت دی جا ئے گی۔ اہلیت اور قابلیت کے مطابق ہی نوجوانوں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اہلیت اور میرٹ پر بھرتی بنانے کے لیے کمشنر نصیرآباد ڈویژن کو ہی کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے تاکہ قابلیت اور اہلیت کے مطابق ہی بھرتیاں ممکن ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں