بلوچستان اسمبلی اجلاس،نصراللہ زیرے نے بیٹے کے اغواء کے معاملے پر پولیس کی رپورٹ مسترد کر دی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نصر اللہ زیرے نے پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کیا جمعہ کو بلوچستان اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن نصراللہ زیرئے نے اپنے بیٹے اولس یار خان کے اغواء کی پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رپورٹ کی کاپی پھاڑ دی اور کہا کہ حکومت کی پالیسی یہی رہ گئی ہے کہ جب کوئی اغواء ہو اور اس کو قتل کردیا جائے تب پولیس کو لگتا ہے کہ کوئی اغواء کا واقعہ پیش آیا ہے جب میرے بیٹے کا اغواء ہوا اس کے اگلے روز پولیس نے میرے بیٹے کا بیان لیا اور نو دن کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جج نے بھی پولیس کی سرزنش کی اور مجھے یہ بتایا کہ 164کے اس بیان کی اہمیت ختم ہوگئی ہے کیونکہ یہ بیان چوبیس گھنٹوں میں پیش کیا جانا تھا انہوں نے کہا کہ مجھے پولیس افسران نے بتایا ہے کہ جن علاقوں میں میرے بیٹے کا اغواہوا وہاں کیمرے خراب ہیں پولیس کی رپورٹ میں میری توہین اور استحقاق مجروح ہوا یہ رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے جسے میں مسترد کرتا ہوں اس موقع پر انہوں نے ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں