ماس ویکسینیشن سینٹر کی بندش ہیلتھ کیئر کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلوچستان

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی بلوچستان نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ماس ویکسینیشن سینٹر کی بندش اور کورونا وباء میں عوام کو ویکسین کی سہولت سے محروم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ماس ویکسینشن سنٹر کی بندش اور کرونا وبا کے دوران عوام کو ویکسن کی سہولت سے محروم کرنا سیکرٹری پرائمری ایند سیکنڈی ہیلتھ کیئر کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا کے دوران جہاں دنیا اپنے شہریوں کو ویکسین کی سہولت فراہم کر رہی ہے وہیں لاوارث صوبہ کے سب سے بڑے ویکسین سنٹر کو نااہل سیکرٹری نے تالے لگوا دے۔ نااہل سیکرٹری جہاں اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کو سدہراتے الٹا اپنی نااہلیوں کا ملبہ غریب عوام پر ڈال دیا۔ صوبہ کے سب سے بڑے ویکسین سنٹر کو بند کرنے کے باعث عوام ذہنی اضطراب کا شکار ہے۔کرونا کی وبا کے دوران ویکسن سنٹر بند کر کے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عوام کے مجرم بن کے سامنے آئے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے نااہل، کرپٹ،فرعون صفت اور عوام دشمن شخص کو فورا سیٹ سے ہٹا کے انکوائری کرائی جائے بصورت دیگر ینگ ڈاکٹرز عوام کے حق کیلئے عوام کے ساتھ مل کر حکومتی ایوانوں کا گھیرا کریں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پہلے ڈاکٹرز دشمن اور اب عوام دشمن ہتھکنڈوں پر اتر چکا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کرونا کی وبا کے دوران ینگ ڈاکٹرز نے جو قربانیاں پیش کی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ لہذا ینگ ڈاکٹرز کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کیلئے عوام کو کرونا وبا کے رحم و کرم پر چھوڑ دے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ نااہل سیکرٹری کو فلفور عہدہ سے برطرف کر کے عوام کے لئے ویکسین سنٹر کو فعال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں