سیکنڈری ہیلتھ کیئر صحت بلوچستان نے کورونا ویکسینیشن سینٹر بند کر نے کا حکم دیدیا
کوئٹہ:سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر صحت بلوچستان نے ویکسینیشن کیلئے جعلی اندراج پر سول ہسپتال کورونا ویکسیشن سینٹر بند کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز سیکرٹری برائے پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عزیز احمد جمالی نے کوئٹہ کے کورونا ویکسی نیشن سینٹر میں جعلی ویکسینیشن کے اندراج پر سنڈیمن پرونشل ہسپتال کے کورونا ویکسینیشن سینٹر کو تاحکم ثانی بند کر نے کا حکم دیدیامحکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن سینٹرکی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاجعلی کورونا ویکسی نیشن کے اندراج سے متعلق بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


