دالبندین، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

دالبندین:دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات گئے فیصل کالونی میں میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گیراج میں کام کرنے والے استاد محمدنبی پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا جسے پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کرکے طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا لیکن وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جن کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی. پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں