8 اگست 2016 بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بی این پی عوامی خضدار

خضدار:بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدار کے ضلعی ترجمان نے سانحہ آٹھ اگست میں جام شہادت نوش کرنے والے وکلاء برادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہیکہ 8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے آج سے پانچ سال قبل اس دن شال کی پرسکون فضاء میں امن دشمن عناصر نےخون کی ہولی کھیل کر بلوچستان کے اسی زائد وکلاء برادری اور ڈاکٹرز کو شہید کیا تھا اہل بلوچستان کے عوام 8 اگست 2016 کے سیاہ دن کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے اس دن سفاک دہشتگردوں نے پہلے ٹارگٹ کلنگ اور خودکش دھماکہ کے زریعے جو خون کی ہولی کھیلی جس میں بلوچستان کے نامور وکلاء، ڈاکٹرز اور علاج کے لیے آئے ہوئے مریضوں کے لواحقین کو شہید کرکے بلوچستان کو سوگوار بنایا تھا پانچ سال گزرنے کے باوجود اب بھی یہ سوگ اور ماتم کی فضاء قائم ہے آج بھی لوگ اپنے پیاروں کی یاد میں افسردہ ہیں

انہوں نے سانحہ 8 اگست کے میں ملوث عناصر کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہپڑے کہا کہ 5 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد تاحال واقع میں ملوث سفاک دہشتگردوں کا قانون کی گرفت میں نہ آنا تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے آج بھی واقع میں جام شہادت نوش کرنے والے بلوچستان کے وکلاء برادری ڈاکٹرز ودیگر شہداء کا روح انصاف کا منتظر ہے اور ریاست کے تمام اداروں سے اپنے قاتل کے متعلق پوچھ رہے ہیں

انکا مزید کہنا تھاکہ ریاست کو چاہیے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے پہلی ترجیح میں واقع کے اصل مجرمان کو قانون کی گرفتار میں لاکر شہداء کے خون سے انصاف کرے اور ملوث کرداروں کو نشان عبرت بناکر ایک ایسی مثال قائم کرے تاکہ آئندہ کوئی سفاک قاتل اس طرح خون کی ہولی کھیلنے سے قبل اپنے انجام کے متعلق سوبار سوچنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں