بارسلونا اور میسی کے درمیان سفر آنسوؤں کے ساتھ ختم

ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی الوداعی پریس کانفرنس میں بارسلونا کو الوداع کہنے کے موقع پر رو پڑے۔اس دوران پریس کانفرنس میں شریک افراد نے اسٹار فٹبالر کو کھڑے ہوکر داد پیش کی اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل فٹبال اسٹار لائنل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب میسی کا بارسلونا کو خیرباد کہنےکے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شمولیت کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر نے بھی پی ایس جی کلب میں شمولیت کا اشارہ دیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلب کی جانب سے میسی کو سالانہ 25 ملین پاؤنڈز رقم کی پیشکش کی گئی ہے اور کلب میں شمولیت کے حوالے سے حتمی معاہدہ جلد ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں