وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ لیتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ فیصلے کے تحت نوجوانوں کو 50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی۔ وزیراعظم سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ, اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لئے مزید سہولت فراہم کی جاے گی، رقم کی فراہمی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ تک کر دی گئی، رقم پر واجب ادا انڑسٹ ریٹ بھی 8 فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے حالات بہتر ہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پاکستان کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تا کہ بڑے کاروبار کر سکیں، لاک ڈاون میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں