مستونگ انتظامیہ کی جانب سے رات کے ڈھائی بجے راشن تقسیم

کوئٹہ، انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈھائی بجے کے وقت بہرام شہی کے علاقے میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا ہیں بہرام شہی کے ایک رہائشی نے انتخاب کو فون پر بتایا کہ راتو رات جو فہرست من پسند افراد کی بنی تھی وہ انہیں بھلا کر رات کے اندھیرے میں نوازاگیا جب صبح مستحق لوگ ڈپٹی کمشنر آفس گئے تو جواب ملا وہ تو رات کو آپ کے علاقے میں تقسیم کیا گیا کیا یہ سوال پیدا نہیں ہوتا کہ مستونگ کے ایم پی اے نواب اسلم رئیسانی سے پوچھا جائے کہ آدھی رات کو کون سے مستحقین میں یہ راشن تقسیم کیا گیا یقینا انکا جواب بھی منفی میں ملے گا جب اسی سلسلے میں چیف آف ساروان، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ آدھی رات کو راشن تقسیم کرنے کے بارے میں لا علم ہوں اگر رمضان شریف ہوتا تو پھر بھی رات ڈھائی بجے سحری کیلئے لوگ اٹھتے نہ مجھے پتہ ہے کہ آدھی رات کو کیوں راشن تقسیم کیا یہ انہیں لوگوں سے پوچھیں جنہوں نے راشن تقسیم کرنے کیلئے آدھی رات کا انتخاب کیا۔ جب اسلسلے میں ڈی سی مستونگ محبوب اچکزئی سے رابطہ کیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں