کورونا سے مزید 66 افراد جاں بحق، مصدقہ مریضوں کی تعداد 93690 ہوگئی
اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام نے مزید 66 افراد کی جان لے لی جب کہ اس وبا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 93 ہزار690 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 56 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3800 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق اب تکملک میں 11 لاکھ 56 ہزار 281 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں سے 10 لاکھ 36 ہزار 921 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ملک میں گزشتہ روز کورونا کے 66 مریض جاں بحق ہوئے، اس طرح اب تک یہ وبا ملک میں 25 ہزار 670 انسانی جانیں لے چکی ہے۔ اس وقت کورونا کے 93 ہزار 690 مصدقہ مریض ہیں جن میں سے 5 ہزار 612 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


