ٹیسٹ کٹس ناپید، راشن کی سیاسی تقسیم، حکومت ناکام ہوچکی ہے، ڈاکٹر حئی بلوچ

کوئٹہونیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے بلوچستان میں یہ وباء تیزی سے پھیل رہا ہے امدادی راشن سیاسی بنیادوں پر تقسیم ہورہا ہے جس سے عوام میں انتشارپیدا ہوگا وفاق میڈیا کے واجب الادا6ارب روپے ادا کریں میڈیا ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں وفاق نیب کو سیاستدانوں اور میڈیا کیخلاف استعمال کررہا ہے حکومت میر شکیل الرحمان کو فی الفور اور باعزت طور پررہا کریں ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہ ے کہ وفاقی حکومت میڈیاکا 6ارب روپے حکومت پر واجب الادا ہے وہ نہیں مل رہا ہے میڈیا ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں وفاق نے اے پی این ایس سے بغیر مشاورت اشتہارات پالیسی بنائی ہے بلوچستان میں ٹیسٹنگ کٹس ناپید ہوچکا ہے اور ٹیسٹ نہیں ہورہے ہیں وفاق اور صوبائی حکومت کورونا وائرس کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے ڈاکٹرز کے پاس حفاظتی سامان نہیں ہے امدادی راشن سیاسی بنیادوں پر تقسیم ہورہا ہے امدادی سامان مستحقین تک نہیں پہنچ رہا ہے وفاقی اور صوبائی حکومت فلاحی تنظیموں اور خیراتی اداروں کے ساتھ ملکر یہ کام بخوبی سرانجام دے سکتے ہیں دیہاڑی دار طبقہ کے گھر کے چولہے بجھ گئے ہیں اور اس سے انتشار پیدا ہوجائے گا وفاقی وصوبائی حکومت کورونا وائرس پر سیاست کررہی ہے ٹائیگر فورس سے متاشرے میں مزید انتشار پیدا ہوگا اس طرح کے حالات میں وفاقی وصوبائی حکومت ناکام ہیں اس لئے ہم تباہی کی طرف خدا نخواستہ جائیں گے اگر یہ وباء پھیل گیا تو ہم تباہی سے دو چار ہوجائینگے حکومت ہوش کے ناخن لیں اور یکطرفہ پالیسی ختم کریں بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی حکومت ناکام ہونے کااعتراف کیا ہے جب غریب عوام کو کھانا نہیں ملے گا تو لوگ روڈوں پرنکلیں گے وفاقی وصوبائی حکومت اپنی مشترکہ جامعہ پالیسی بنائیں تاکہ عالمی وباء سے نجات پاسکیں کوئٹہ میں ٹیسٹ نہیں ہورہے ہیں اور بلوچستان میں تیزی سے یہ وباء پھیلتا جارہا ہے وفاق نیب کو سیاستدانوں اور میڈیا کیخلاف استعمال کررہا ہے وفاقی حکومت میر شکیل الرحمان کو فی الفور باعزت طور پر رہا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں