کوہلو، دس کروڑ کی لاگت سے بننے والا کاہان سرکٹ ہاؤس 5سال گزرنے کے باوجود نامکمل

کوہلو:دس کروڑ کی لاگت سے بننے والا کاہان سرکٹ ہاس بھی 5 سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا،تعمیراتی منصوبے کی بنیاد ڈال کر رقم ایکسین اور ٹھیکیدار نے ہضم کر کے ڈیکار کرلی نیب و دیگر تحقیقاتی ادارے بھی خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہیں عوامی حلقوں نے ایکسین کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے ڈالی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہستان مری کے تحصیل کاہان میں سابق دور حکومت میں دس کروڑ کی لاگت سے صرف دو سال میں بننے والا کاہان سرکٹ ہاس کئی سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار اور ایکسین کی ملی بھگت سے رقم نکال کر ہضم کر لیے۔نیب و دیگر تحقیقاتی ادارے بھی خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف عمل ہیں۔عوامی حلقوں نے ایکسین کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی ان کا مزید کہنا تھا محکمہ بی اینڈ آر نے عوام کے ٹیکسوں کا مذاق بنا رکھا ہے عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا اگر ایکسین اور ٹھیکیدار کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع تر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں