ہاشم نوتیزئی کی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات، بارڈری صورتحال سے آگاہ کیا
چاغی:رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات،حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بارڈری صورتحال سے آگاہ کردیا اور سرحدی لوگوں کے معاشی صورتحال پر درخواست دے دیا کہ بازار چاہ، زیروپوائنٹ، راہداری گیٹ کی طویل بندش مقامی تاجروں اور شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے شیخ رشید احمد نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد اس مسلے کو حل کرنے کی کوشش کیا جائے گا بی این پی کے رہنما رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نے شیخ رشید احمد کو بتایا اس سے قبل بھی آپ سے ملاقات کرکے تفتان بارڈر کی بندش پر آپ کو آگاہ کیا تھا لیکن کوئی پیش رفت ابھی تک سامنے نہیں آیا شیخ رشید احمد نے انھیں بھر پور یقین دہانی کرائی صورتحال کا جائزہ لیکر بارڈری عوام کے معاشی بدحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی حل نکال لینگے حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کا کہنا ہے میں نے فورم پر بارڈر کی بندش پر آواز بلند کی ہے وفاقی وزیر داخلہ اور ایرانی سفیر سے پہلے بھی ملاقاتیں کرکے انھیں بارڈرز کھولنے کی درخواست کی ہے کیونکہ یہ میرا حلقہ انتخاب ہے یہاں کے لوگوں کے کسی بھی مسائل سے میں غافل نہیں ہوں میں اپنی انتھک کوشش کررہاہوں کہ بارڈرز کھل جائے لوگ اپنی مناسب روزگار کرسکیں اور چاغی ضلع ایک بارڈری علاقہ ہے زیادہ تر لوگوں کا انحصار بارڈری پوائنٹس پر ہیں رخشان ڈویڑن کے ہزاروں مزدوروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اور چھوٹے کاروبار کرنے والے تاجر معاشی حوالے سے سخت پریشان نظر آتے ہیں انھیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔


