بلوچستان، ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی میں قومی شاہراہ پر لمجی کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں علی محمد اور یاسر نامی افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سلمان،عبدالرحیم اور عبداللہ زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں قریبی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کئے جانے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاگیاہے زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایاجارہاہے جو سکھر سے کوئٹہ جارہے تھے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔دوسری جانب بلوچستان ساحلی علاقے گڈانی میں مسلح افراد نے گوٹھ وڈیرہ ولی محمد بزنجو میں واقع گھر میں فائرنگ کرکے ناصر بزنجو نامی شخص کو قتل کردیاہے جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی کے قریب بارش میں پسلن کی وجہ سے تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا جانے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں محکمہ صحت کے ریٹائرڈ ملازم عبدالخالق اور ان کی اہلیہ شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں