چاغی، ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے بجلی کی فراہمی معطل

نوکنڈی(نامہ نگار) ضلع چاغی کے مختلف علاقوں دالبندین ،نوکنڈی اور چاغی میں نوشکی کے قریب مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑی تفصیلات کیمطابق نوشکی کے قریب میں مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے گزشتہ سات گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے نوکنڈی سمیت دالبندین ،چاغی اور یک مچھ کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے گھریلو صارفین کو امور خانی داری سمیت پانی ذخیرہ کرنے میں دشواری رہی، کیسیکو زرائع کیمطابق طوفانی ہواؤں سے مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی آئی ہے جس سے چاغی اور نوشکی بجلی کی سپلائی منقطع ہے عملہ فنی خرابی دور کرنے کیلئے کام کررہی ہے کوشش یہی ہے کہ جلد نوشکی اور دالبندین گرڈ اسٹیشن کو بحال کرکے صارفین کی مشکلات میں کمی لائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں