عوام کا پیدل مارچ اوربھوک ہڑتال حکومت کی ناکام ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ہم گوادرمکران کو حق دو اور ہرنائی پیدل مارچ کی حمایت کرتے ہیں حکومت عوامی مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کو دیکھتے ہوئے اسے فوری حل کریں۔ حکمران خواب غفلت کا شکار ہیں جب تک عوام حقوق کے حصول کیلئے خودباہر نہیں نکلیں گے سی پیک سٹی کے عوام مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں حقوق کے حصول کیلئے باہر نکلے ہیں انشاء اللہ سی پیک سٹی کے عوام کو پانی بجلی تعلیم وصحت کی سہولیات اس تحریک کی بدولت مل جائیں گے۔گوادر کی وجہ سے سی پیک ہے لیکن گوادر کے عوا م پانی بجلی سمیت دیگر بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں جماعت اسلامی کے عوام گوادر وہرنائی کے حقوق کے تحریک کیساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومت صوبے کے دوردرازچھوٹے بڑے تمام شہروں کے مسائل حل کریں عوام الناس وشہریوں کومسائل کے حل کیلئے تحریک چلانا،پیدل مارچ کرنا،بھوک ہڑتال پربیٹھناحکومت کی ناکامی ہے صوبے کے کئی علاقوں کو وفاقی وصوبائی وزراء اور وزیر اعلیٰ حتیٰ کے وزیر اعظم مل کر گزرے ہیں مگرمسائل میں کمی کے بجائے روزبروزاضافہ ہورہاہے نااہل حکمرانوں،بے حس منتخب نمائندوں اور بدعنوانی کی وجہ سے بلوچستان کے شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوگیے ہیں بلوچستان میں کرپشن عروج پر ہونے اور احتساب نہ ہونے کی وجہ سے بڑے شہربھی دیہات بن رہے ہیں جماعت اسلامی کے تربیت یافتہ دیانت دار افرادمنتخب ہوئے توانشاء اللہ بلوچستان کے سلگتے دیرینہ مسائل ضرور حل ہوگی جماعت اسلامی مسائل کو اجاگرا ورحل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آوازبلند کریگی۔بلوچستان کے معصوم عوام تمام بنیادی آئینی انسانی حقوق سے محروم ہیں بدقسمتی سے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈزتو ریلیز ہوتے ہیں کاغذات دستاویزات میں صوبے کے ہر شہر میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں لیکن حقیقت میں صرف بدعنوانی ہورہی ہے اور بدقسمتی سے بدعنوانی رکھوانے کے بجائے احتساب کے اداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے بلوچستان کے بڑے شہر دیہات میں تبدیل ہوئے اور دیہات تباہ ہوگیے کوئی پوچھنے والا نہیں۔اضلاع میں زراعت ومعیشت تباہ ہوگئی ہے روزگار ختم،بجلی کی لوڈشیڈنگ نے رہی سہی کسرپوری کر دی ہے جس کی وجہ سے غربت وبے روزگاری اورمہنگائی عروج پر ہیں جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل،عوام کو بنیادی وسائل کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کررہی ہے۔جب تک بلوچستان میں عوامی مسائل سے باخبر دین دار دیانت دار قیادت وافراد منتخب نہیں ہوگی عوامی مسائل حل ہونے کے بجائے تباہی وبربادی ہوگی جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں