مشرف،زرداری، نواز شریف اور عمران کی حکومت میں کوئی فرق نہیں،سینیٹر سراج الحق

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف،زرداری، نواز شریف اور عمران خان کی حکومت میں کوئی فرق نہیں۔عمران خان بھی سابقہ حکمرانوں کے ایجنڈے پر قائم ہے اور اس نے اپنے سارے وعدے بھلادیئے ہیں۔کشمیر میں بھارتی حکومت اپنا تسلط بڑھانا چاہتی ہے جبکہ ہماری حکومت چپ سادھے بیٹھی ہے۔ ان ہاوس تبدیلی کی باتیں سراب ہے اس سے کوئی تبدیلی نہیں آنے والی۔ مسئلے کا حل نئے اور شفاف انتخابات میں ہے۔ مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف تحریک میں قوم ہمارے ساتھ ہے۔عوام جان چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کا تبدیلی کا نعرہ دھوکہ تھا۔عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت،جماعت اسلامی ہے۔حکومت کا فرض ہے کہ کرونا وائرس سے عوام کے تحفظ یقینی بنائے۔کرونا وائرس ایک عذاب اور مصیبت ہے۔اس سے بچاؤ کیلئے اجتماعی توبہ و استغفار کی ضرورت ہے۔اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد عوامی مفاد کیلئے نہیں۔ عوام کا ایجنڈا ایوان کے اندر اور باہر جماعت اسلامی لے کرچل رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرستہ تفہیم القران مردان میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں ادارے کمزور ہورہے ہیں۔گزشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت میں بھی چند افراد کی اجارہ داری ہے۔خراب معیشت کی وجہ سے عوام رورہے ہیں جبکہ وزرا کے وارے نیارے ہیں۔ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے اور ان کو لانے والے دونوں پریشان ہیں۔ حکومت نے معیشت، صحت، بجلی،گیس اور پیٹرول سب کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے۔ وہ جو قیمت چاہے مقرر کرتا ہے۔ عدالتوں میں انصاف نہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں 200 گنااضافہ ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں