حکومت کاہرنائی زلزلہ متاثرین کے لیے 12ہزارروپے فی خاندان امداد کا اعلان

کوئٹہ: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے زلزلہ متاثرین کیلئے 12 ہزارروپے فی خاندان کا اعلان کیا ہے،یہ امداد اگلے 10 روز میں جاری ہو گی۔ نقصانات کے جائزے کے بعد اضافی امداد بھی جلد جاری کی جائے گی۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے ہرنائی، بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے زلزلہ متاثرین کے لیے 12000 روپے فی خاندان کا اعلان کیا ہے، تاہم وزیراعظم کی اعلان کردہ فی گھرانہ 12 ہزار روپے کی امداد اگلے 10 روز میں جاری ہو گی۔ نقصانات کے جائزے کے بعد اضافی امداد بھی جلد جاری کی جائے گی۔دوسری جانب این ڈی ایم اے کی جانب سے ہرنائی، بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کردی گئی ہے امدادی سامان میں 2000 ٹینٹ، 100 سکول شیلٹر، 2500 کمبل، 100 سلیپنگ بیگ، 155 رضایاں اور 3000 حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں۔واضح رہے کہ ہرنائی میں زلزلہ متاثرین میں امدادی اشیا کی تقسیم کا کام جاری ہے، متاثرہ علاقوں غریب آباد، جلال آباد، کلی شور، کلی وزیر، اسلام آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ ا فر اد میں امدادی اشیا، ٹینٹ، کمبل اور مچھر دانیوں کی فراہمی کر دی گئی ہے۔
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں