دکی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2کانکن دب گئے
دکی(نامہ نگار)ناصر اباد کے علاقے میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان دب گئی جس کے باعث کوئلہ کان کے اندر موجود دو کانکن گل ولد لالا جان اور قلندر ولد آدم خان کان کے اندر مٹی تلے دب گئے۔نیشنل لیبر فیڈریشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری مجید شاہ کیمطابق کانکنوں کو نکالنے کے لئے مقامی کانکنوں نے اپنی مدد اپکے تحت ریسکیو آپریشن شروع کیا جبکہ محکمہ مائنز پانچ گھنٹے تک صورتحال سے لاعلم رہی مقامی مزدوروں کیمطابق کانکن چار سو فٹ نیچے پھنس گئے تھے۔کوئلہ کانکنوں نے محکمہ مائنز اور حکومتی غفلت کی وجہ سے ریسکیو آپریشن خود شروع کردیا۔ چھ گھنٹے مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد کوئلہ کان کے اندر پھنسے ہوئے دونوں کانکنوں کو متصل واقع دوسرے کوئلہ کان کے ذریعے بحفاظت کان سے زندہ نکال لئے گئے۔
Load/Hide Comments


