روس میں زہریلی شراب پینے سے 30 افراد ہلاک

ماسکو:روس کے مغربی خطے سوردلووسک میں زہریلی شراب کے باعث کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔تاس نیوز ایجنسی نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کو بتایا کہ روسی حکام سوردلووسک کے اورال خطے میں واقع علاقے میں جعلی شراب کی فراہمی کے نئے ذرائع کو بے نقاب کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔رواں ماہ کے اوائل میں روس کے مغربی خطے اورنبرگ میں سروگیٹ الکحل کے باعث 64 افراد زہرخوانی کا شکار ہوئے جن میں سے 32 ہلاک ہو گئے تھے۔جعلی شراب کے خلاف حکومتی مہم کے باوجود میتھانول کے زہر نے ملک کو طویل عرصے سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں