انڈونیشیا، 6.2 شدت کا زلزلہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جکارتہ:انڈونیشیا کے شما لی صوبے سولاوسی میں اتوار کے روز 6.2 شدت کا زلزلہ آیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی-میٹرو لو جی، مو سمیات اور جیو فزکس ایجنسی کے زلزلے اور سونامی کے تخفیف ڈویژن کے سربراہ در یا نو نے شِنہوا کو بتایا کہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔عہد یدار نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 47 منٹ (پا کستانی وقت کے مطا بق اتوار کی صبح 4 بج کر 47 منٹ) پرمحسوس کئے گئے جس کا مرکز147 کلومیٹر جنوب مشرق میں میلونگیونے ٹان تھا جبکہ گہرائی 157 کلومیٹر سمندر میں تھی۔زلزلے کے جھٹکے شمالی مالوکو صوبے کے موروٹائی جز ائر میں بھی محسوس کئے گئے جس کی ایم ایم آئی (ترمیم شدہ مرکالی کی شدت) تیسرے در جے پر محسوس کی گئی-شمالی مالوکو صوبے کے ایمرجنسی یونٹ کے سربراہ یوسری عبدالکریم کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقے میں موروٹائی جزائر سے جانی اور مالی نقصان کی کو ئی اطلاع نہیں ملی، البتہ جز ائر پر ساحلی علاقوں میں ہفتہ کی شب آنے والے سیلاب کی وجہ سے پانی کی سطح ایک میٹر بلند تھی۔انہوں نے فون پر شِنہوا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موروٹائی جزا ئر میں گھروں کو نقصان پہچنے یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں البتہ درجنوں افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا۔شمالی مالوکوصوبے کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ محمد ارفع نے بھی شِنہوا کو بتایا ہے کہ موروٹائی جز ائر میں حالات ٹھیک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں