لاہورمیں ایک نئی کروٹ لی ہے، اگلا دور پی پی پی کا ہوگا، بلاول بھٹو

لاہور، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انتخابی مہم میں متحرک تمام جیالوں اور تنظیم کے عہدیداران کو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے لاہورمیں ایک نئی کروٹ لی ہے، اگلا دور پی پی پی کا ہوگا، این اے 133 کا ضمنی انتخاب نے یہ بھی ثابت کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاقِ پاکستان کو جوڑنے والی پارٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں