ویڈیو اسکینڈل جیسے قبیح عمل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعہ سزا دی جائے، بلوچستان بار کونسل
کوئٹہ:بلوچستان کے بار ایسوسی ایشنز اور بلوچستان بار کونسل نے کوئٹہ ویڈیو سکینڈل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قبیح عمل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلانے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے گھنانے جرائم کا سدباب ہوسکے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون اور آئین میں اگرچہ ہر شخص کو Fair trial کا حق حاصل ہے مگر بلوچستان کے مخصوص حالات،قبائلی رسم ورواج،لڑکیوں و خواتین کو تعلیم کے کم دستیاب مواقعوں میں اس طرح کا سکینڈل معاشرے کے ہر فرد اور خاص کر طالبات و ملازمت پیشہ بہنوں و بیٹیوں کے لیے مذید پریشانی کا باعث ہے اس لئے ان مخصوص حالات و اخلاقی پہلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے بار باڈیز سمجھتی ہیں کہ ایسے عادی مجرموں کی عدالت میں نمائندگی نہ کر کے بار باڈیز معاشرے میں اس طرز کی درندگی کا مستقبل میں روک تھام کرے گی کیونکہ اس افسوس ناک و دلخراش واقعہ کے معاشرے بلخصوص بلوچستان میں بہنوں وبیٹیوں کے تعلیم حاصل کرنے اور معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات ادا کرنے کے عمل میں شدید رکاوٹ کا امکان ہے جس کے منفی اثرات مستقبل میں بھی محسوس کی جا سکتیں ہیں ان حالات میں اگر ملزم ہدایت اللہ خلجی اور اسکے گینگ کے خلاف سخت کارروائی نہیں ہوتی تو آئندہ بلوچستان کی بہنوں اور بیٹیوں کو درس و تدریس اور ملازمت کیلئے باہر نکلنے میں نہ صرف دشواری در پیش ہوگی بلکہ خاندان کے دیگر افراد اس وقت تک شدید ذہنی کوفت و پریشانی میں مبتلا ہوں گے جب تک ان کی مائیں،بہنیں اور بیٹیاں تعلیمی اداروں اور جائے ملازمت سے واپس نہیں ہوتیں بلکہ ایسے واقعات معاشرے میں بہنوں و بیٹیوں کے لیے عدم تحفظ کے ماحول کو مزید بڑھاوا دیگی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بار باڈیز صوبے میں بہنوں و بیٹیوں کے لیے سازگار ماحول بنانے اور معاشرے کے بہتر مستقبل اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ملزمان کو ان کے انجام تک پہنچانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی بلکہ وہ صوبے کے دیگر اداروں سے بھی ایسے ہی اقدامات کی امید رکھتی ہے۔


