مبینہ پولیس مقابلے میں ارسلان محسود کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج کیلئے پلان تیار

حب:کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ٹرانسپورٹر لیاقت محسود کے صاحبزادے ارسلان محسود کے ہلاکت کے واقعے بعد ذمہ داران کی عدم گرفتاری پر ٹرانسپورٹرز برادری کا شدید ردعمل اور احتجاج کے لئے پلان تیار گزشتہ روز ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کی رہائش گا ہ پر آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر سید نورشاہ بخاری اور آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے سرپرست آل و چیئرمین میرشمس شاہوانی کی لیاقت محسود رہائش گاہ پر آمد اور لیاقت محسود سے ان صاحبزادے کی انتقال پر تعزیت کی ٹرانسپورٹرز رہنماوں نے ارسلان محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ارسلان محسود کا قتل پوری ٹرانسپورٹرز برادری کا قتل ہے ہم قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز برادری اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ملکی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں ٹرانسپورٹرز کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے کراچی میں پولیس گردی کا واقعہ ٹرانسپورٹرز برادری کو ہلاکر رکھ دیا ہے حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے لائے بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز برادری دم دما مست قلندر کرکے پورے کراچی کو جام کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں