کورونا معاملہ، وفاقی حکومت نے شدید مایوس کیا، مرتضی وہاب

کراچی:ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہاکہ کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات نے شدید مایوس کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیا ن میں سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نمائندوں کی ٹی وی پر زہر آلود بیانات نے مایوسی کو مزید بڑھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہماری قوم کی سب سے بڑی غلطی ہیں، اوراللہ ہم سب کو ان کے فیصلوں اور اعمال سے محفوظ رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں