امریکا پاکستان کو وینٹی لیٹرز فراہم کرے گا، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ان سے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے جس پر وہ رضامند ہوگئے ہیں۔عالمی وبا کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی دنیا کے متعدد رہنماؤں سے گفتگو ہوئی ’جنہیں وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت ہے‘ اور میں نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ واشنگٹن ان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’پاکستان سے بات ہوئی وہ کچھ وینٹی لیٹرز حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہم انہیں کچھ وینٹی لیٹرز دینے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں