چمن، بارش و سیلاب، ریلے گھروں میں داخل، کئی گھروں کی دیواریں گر گئیں

چمن/کوئٹہ:صوبے میں جاری حالیہ شدید برفباری و بارشوں نے مختلف علاقوں میں تبائی مچادیا سرحدی شہر چمن میں بارش و سیلاب سے سینکڑوں گھروں کوشدید نقصان پاکستان ہلال احمر بلوچستان کے چیئرمین عبدالباری بڑیچ کے خصوصی ہدایت پر میڈیکل ٹیمیں اور رضاکار متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے فوری میڈیکل امداد فراہم کرنے کیلئے پاکستان ہلال احمر نے چمن کے تین مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس لگاکر زخمی افراد کو فوری طبعی امداد کی فراہمی کے کام کا آغاز کردیا جس میں اب تک آٹھ سو کے قریب متاثرہ بچوں بوڑھوں اور عورتوں فوری طبعی امداد اور ادویات فراہم کی گء ہلال احمر کے امدادی ٹیمیں ڈسٹرکٹ سیکرٹری ضلع چمن محمد علی اچکزئی کی زیرنگرانی ٹیموں کے ہمراہ چمن کے ملحقہ اور تباہ شدہ علاقوں میں پہنچ گئے اور پاکستان ہلال احمر بلوچستان کی جانب سے 3مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپس لگائیں گئے چمن سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے چمن شہر کے کئی علاقوں کی نظام زندگی درہم برہم ہوگئی جس میں کلی محمود آباد کلی حاجی اکبر کلی عبدالحلیم کلی روزی کلی ڈایان شین تالاب مردہ کاریز اور سرکی تلیری میں بڑی تعداد میں تباہی مچ گئی ہے اوربارشوں سے ندی نالیوں میں طغیانی سیلابی ریلے گھروں میں داخل ہو کر 140سے ذیادہ گھروں کے دیواریں اور کمرے گر گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں