انتظامیہ کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 19ملزمان پرمشتمل گروہ کو گرفتار

کوئٹہ:ایف آئی اے بلوچستان نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 19ملزمان پرمشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا سال2021 کے دوران امیگریشن اور اینٹی ہیومین ٹریفکنگ کے تحت 19 ہزار740افرادکو بھی گرفتارکیاگیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان عبدالحمید بھٹو نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حال ہی میں محکمہ نے کاروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 19ملزمان پرمشتمل گروہ گرفتارکرلیا افغان باشندوں کو ایجنٹس افغانستان سے بلاکردو سے تین مہینے پاکستان میں رکھا جاتا تھا اور اسلام آباد سے افغان باشندوں کو بھاری رقم کے عوض امریکہ اور آسٹریلیابھجواتاتھا،انسانی اسمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایاکہ سال 2021 کے دوران امیگریشن اور اینٹی ہیومین ٹریفکنگ کے تحت 19 ہزار740افرادکوگرفتارکر کے ان کے خلاف 836 مقدمات درج کئے گئے اور ان میں سے 834 زیرسماعت ہیں اس کے علاوہ گذشتہ سال منی لانڈرنگ،ڈالراورایکسچینج کے غیرقانونی کاروبارکیخلاف 42 کیسز رجسٹر کئے گئے، مختلف کارروائیوں میں 35 ملین روپے کی برآمدگی بھی کی گئی،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 48 اعشاریہ 9 ملین روپے کی ریکوری کی ہے محکمے کے 17 گریڈ کے آفسران سے بھی وصولی کی گئی ایف آئی اے کی اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے 34ہزار اسکوائر فٹ اراضی حکومت کے حوالے کئے کوئٹہ میں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ اسکینڈل کا مقدمہ درجہ کیاگیا ہے تحقیقات جاری ہیں دریں اثناء فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے کوئٹہ میں ای انوسٹی گیشن سسٹم کااجراء کردیا ای انوسٹی گیشن کے تحت مختلف مقدمات میں ویڈیولنک کے ذریعے بیانات رکارڈ کئے جاسکیں گے۔ایف آئی اے کوئٹہ کے دفتر میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالحمید بھٹو نے ای انوسٹی گیشن سسٹم کاافتتاح کیااس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ای انوسٹی گیشن کاسسٹم ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر شروع کیاگیا ہے،اس سسٹم کے تحت مختلف مقدمات میں ویڈیولنک کے زریعے بیانات رکارڈ کئے جا سکیں گے،مقدمات کا رکارڈ بھی ای میل کے زریعے آسانی سے فوری مل سکتاہے ای انوسٹی گیشن کے زریعے مقدمات کو جلد نمٹانے میں بھی مددملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں