مچھ، بارش و برفباری سے سردی میں اضافہ، گیس غائب، نشیبی علاقے زیر آب

مچھ:مچھ وگردنواح میں دوسرے روز بھی وقفہ وقفہ سے بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری سردی کی شدت میں اضافہ گیس پریشر غائب بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز مچھ و گردنواح میں دوسرے روز بھی وقفہ وقفہ سے بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ سے گیس پریشر معمول سے انتہائی زیادہ کم اور بجلی کی آنکھ مچولی و طویل بریک ڈان سے شہریوں کا سردی سے براحال ہوگیا ایندھن کی حصول نہ ہونے کیوجہ سے امور خانہ داری متاثرہوکررہ گئی ہے بارشوں سے علاقہ جل تھل ہوگیانشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے بولان قومی شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کیوجہ سے ٹریفک کی روانی معمول سے کم رہی گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری ایکشن کمیٹی مچھ نے احتجاج کا اعلان کردیا اس حوالے شہری ایکشن کمیٹی مچھ کیرہنما حافظ محمد صدیق سمالانی نے بتایا کہ مچھ شہر میں گیس پریشر کی کمی یقین دہانی کی باوجود بھی نہیں بڑھائی گئی جبکہ بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف جمعہ کیروز احتجاجی ریلی نکالی جائیگی اور پریس کلب مچھ کے سامنے مظاہرہ کیا جائیگا انھوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں اپنے بھرپور شرکت کو یقینی بناکر باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں نیشنل پارٹی پی پی پی جمعیت علما اسلام جی ٹی اے بی اور جی ٹی اے آئینی پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے شہری ایکشن کمیٹی کیجانب سے مچھ میں گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں