کوئٹہ، قیدی معمہ،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ 10دن بھی نہ آسکی

کوئٹہ:حوالات میں قیدی کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، انکوائری کمیٹی کی 3دن میں رپورٹ 10ویں دن بھی نہ آسکی پولیس پیٹی بھائی کو بچانے کی کوششوں میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں تاکہ معاملہ ان کے بھائیوں کے ساتھ بات چیت سے حل کیاجائے۔ یاد رہے کہ 27 دسمبر2021ء کو کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ تھانے کے حوالات میں قیدی ظہور احمد پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے پولیس کی جانب سے واقعہ کو خودکشی قراردی گئی تاہم قیدی ظہوراحمد کے بھائی جمیل احمد کے مطابق ان کے بھائی ظہوراحمد کو مبینہ طورپر تیل چھڑک کرحوالات میں قتل کردیاگیا اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے مجھے میڈیا کو کچھ بتانے سے بھی منع کیاگیاتھا۔ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس سید فدا حسین شاہ نے دعویٰ کیاتھاکہ واقعہ سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جو 3دن میں اپنی رپورٹ مرتب کرکے جمع کرائے گی تاہم اس سلسلے میں جب انکوائری کمیٹی کے سربراہ ایس پی زین عالم سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے آن لائن کو بتایاکہ انکوائری رپورٹ پائپ لائن میں ہے جس کو مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو جمع کرائیں گے۔انکوائری رپورٹ نہ آنے کی وجہ سے حوالات میں قیدی کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، انکوائری کمیٹی کی 3دن میں رپورٹ 10ویں دن بھی نہ آسکی پولیس پیٹی بھائی کو بچانے کی کوششوں میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں تاکہ معاملہ ان کے بھائیوں کے ساتھ بات چیت سے حل کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں