بلوچستان ہائیکورٹ کو پیش کی جانےوالی گیس سپلائی کے متعلق رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

کوئٹہ:بلو چستان ہا ئی کورٹ کے ووکیشن جج جسٹس جنا ب جسٹس روزی خان بڑیچ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے زیارت ، پشین ،قلات اور مختلف اضلا ع میںصارفین کو گیس سپلا ئی ودیگرسے متعلق پیش کی گئی رپورٹ کوغیر تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریما رکس دئیے کہ کمپنی کی جا نب سے صارفین کو گیس کی فرا ہمی ٹھیک نہیں ہو پا رہی بلکہ آئے روز مختلف حادثا ت بھی رونما ہو رہے ہیںگزشتہ روز سنیئر قانون دان سید نذیر آغا ایڈووکیٹ ، ثروت سلطا نہ ایڈووکیٹ اور فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ کی جا نب سے دائر آ ئینی درخواست کے دوران درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی جا نب سے عمران خان با رگزئی ایڈووکیٹ جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے عدنان اعجا ز شیخ ایڈووکیٹ پیش ہو ئے ، سما عت شروع ہو ئی تو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے زیا رت ، پشین ،قلات اورمختلف اضلا ع میں گیس سپلا ئی و دیگر سے متعلق ایک رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جسے عدالت کے جج نے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے بر ہمی کا اظہار کیا اور ریما رکس دئیے کہ گیس کمپنی کی جا نب سے صارفین کو گیس کی فراہمی ٹھیک سے نہیں ہو پا رہی ،صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں بھی صا رفین کو گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کی شکا یا ت ہیں بلکہ آ ئے روز افسوس نا ک حادثا ت رونما ہو رہے ہیں جن میں قیمتی جا نیں ضا ئع ہو رہی ہیں ۔سما عت کے دوران درخواست گزار کے وکیل عمران با رگزئی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتا یا کہ عدالت عالیہ کے ڈویژنل بنچ نے 23دسمبر کو پی یو جی /سلو میٹرکو غیر قانونی قرار دیا تھا لیکن کمپنی کی جا نب سے بدستور صارفین کے بلوں میں مذکورہ چا رجز بھیجے جا رہے ہیں جو توہین عدالت کے زمرے میں آ تے ہیںبعد ازاں آئینی درخواست کی سما عت 19جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں