ڈیرہ مراد جمالی، مسلح افراد کی فائرنگ، ڈائریکٹر ایجوکیشن سمیت 2افراد شدید زخمی

ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ڈویژنل ڈائریکٹر ایجو کیشن نصیر آباد نصیر آباد عبدالنبی مگسی کو شدید زخمی کر دیا ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا رپورٹ کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر ایجو کیشن نصیر آباد عبدالنبی مگسی اپنے دفترجا رہے تھے کہ دفتر کے قریب دو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث ڈویژنل ڈائریکٹر ایجو کیشن عبدالنبی مگسی کو پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جبکہ فائر نگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر جانی ہاڑابھی زخمی ہو گیا زخمیوں کوفور طور پر سو ل ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ڈویژنل ڈائریکٹر ایجو کیشن کو مزید علا ج کے لیئے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور لہڑی،گورنمنٹ ٹیچرز ایسو سی ایشن آئینی کے صدر عطا اللہ ساسولی سمیت دیگر قبائلی عمائدین و معتبرین نے سول ہسپتال میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجو کیشن عبدالنبی مگسی کی عیادت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں