پیرو میں کورونا وائرس کی وجہ سے 17 پولیس اہلکار ہلاک

لیما:لاطینی امریکی ملک پیرو میں 17 پولیس اہلکار کووِڈ انیس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پولیس اہلکار ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے نفاذ کے عمل میں شریک تھے۔ گزشتہ ہفتے پیرو حکام نے اعتراف کیا تھا کہ 1300 پولیس اہلکاروں میں کووِڈ انیس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں