نواب ثناء اللہ زہری سے حاجی علی مدد جتک کی ملاقات
کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان وسابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری،مرکزی رہنما جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک، صوبائی نائب صدر حاجی میر ریاض احمد شاہوانی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پارٹی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنما سردار شکیل احمد دہوار، ارباب میر احمد دہوار،میر یوسف بنگلزئی، میر خان محمد زہری،زرک زہری و دیگر بھی موجود تھے
Load/Hide Comments


