نوکنڈی کلی کسٹم گرلز مڈل سکول میں چوری کی واردات،چور ضروری سامان ساتھ لیکر فرار

نوکنڈی:نوکنڈی کلی کسٹم گرلز مڈل سکول میں چوری کی واردات،نامعلوم چوروں نے مختلف کمرہ جماعت میں توڑ پھوڑ کرکے ضروری سامان ساتھ لیکر فرار،اساتذہ تنظیموں نے احتجاج کرکے چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کمیطابق گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے گرلز مڈل سکول کلی کسٹم کے تالے توڑ کر سکول میں توڈ پھوڑ کی سکول میں رکھے ضروری سامان ساتھ لیکر فرار ہوگئے اساتذہ تنظیموں نے احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے پہلے پرائمری سکول حسن آباد میں چوری کی واردات ہوئی لیکن تاحال نہ کوئی گرفتاری اور نہ ہی مسروقہ سامان برآمد کی گئی اب یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیں اور تعلیمی اداروں کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں