حب،گیس کی بندش کی وجہ سے شہری مشکلات سے دوچار
حب؛حب میں سوئی گیس کی بندش سے شہری مشکلات سے دو چار ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما وڈیرہ اکرم جاموٹ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے مختلف علاقوں میں گیس ناپید گھریلو صارفین سخت اذیت کا شکار گیس پریشر میں کمی اور کئی علاقوں میں گیس کی سپلائی مکمل بند ہے جسکی وجہ سے گھریلو صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے حب میں کئی روز سے گیس کی سپلائی مکمل بند ہے اسکول کے بچے ملازمین مزدور صبح ناشتے کے بغیر جانے پر مجبور ہیں گیس نہ ہونے کی صورت میں غریب مزدور افراد کو ہوٹل سے کھانے کی اشیاء خریدنی پڑتی ہیں انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہری آئے روز احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
Load/Hide Comments


