تربت،4مہینے سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ملازمین کا احتجاجاً روڈ بلاک

تربت:میونسپل کارپوریشن تربت کے خاک روپ اور ملازمین نے پچھلے 4 مہینے سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف تربت بازار کے مین چوک پر روڈ بلاک کرکے دھرنا دے دیا۔ جسکی وجہ سے گھنٹوں تک میں چوک پر ٹریفک معطل رہی۔دوسری جانب خاک روپوں کی کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاج کے باعث شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوکر جگہ جگہ گلیوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گیا ہے۔خاک روپ مظاہرین کا کہناہے کہ ہم نے اپنے چیف آفیسر، کمشنرمکران اور ڈپٹی کمشنر تربت سے متعدد بار ملاقات کی ہے کہ تنخواہیں جاری کروائیں ہر بار صرف طفلانہ تسلی دی گئی۔ لیکن ان تسلیوں سے ہمارے گھر نہیں چلتے ہیں ایک طرف مہنگائی کا طوفان ہے دوسری طرف حکومت نے 4 مہینے سے تنخواہیں بند کردی ہیں جس سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکیہیں دکاندار وں نے ادھار دینا بند کردیاہے گھروں میں فاقوں کی نوبت سے ہمارا سکوں بھی چھین لیاہے۔ مظاہرین نے کہاکہ اب کی بار ہماری تنخواہیں جاری نہ کی گئیں تو بلوچستان بھر کے ملازمین خاک روپ کام چھوڑ ہڑتال کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں