عمران خان آج لاہور جائیں گے،چوہدری شجاعت کی عیادت کرینگے

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان آج (بدھ کو) لاہور کا دورہ کریں گے،مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی عیادت کریں گے،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم دورہ لاہور کے دوران،وزیراعلی،گورنر پنجاب سمیت پنجاب کے سینئر وزرا بھی ملاقات کریں گے اور عوامی رابطہ مہم کا بھی جائزہ لیں گے،وزیر اعظم عمران خان مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت کی عیادت کے لئے ان کی رہائش گاہ جائیں گے جہاں پر ان کی عیادت کریں گے اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملیں گے اور حکومت کا ساتھ نبھانے پر ان کا شکریہ ادا کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں