ڈرون کیمروں کے استعمال کے این او سی داخلہ کی بجائے وزارت دفاع کریگی
اسلام آباد:ڈرون کیمروں کے استعمال کے این او سی کا اجراءوزارت داخلہ کی بجائے وزارت دفاع کرے گی، حکومت کی طرف سے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ڈرون کیمروں کے ذریعے فوٹیج بنانے کے لئے این او سی کا حصول لازمی قرار دیا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے سیکیورٹی خدشات کے باعث ڈرون کیمروں کے ذریعے فوٹیج بنانے کے لئے این او سی کا حصول لازمی قرار دیا گیا تھا اوراین او سی کے اجراءکا اختیار وزارت داخلہ کے پاس تھا، وزارت داخلہ این او سی کے حصول کے لئے آنیوالی درخواستوں پرمتعلقہ ایجنسیز سے سیکیورٹی کلےئرنس کرواتی تھی جس کے بعد این او سی جاری کیا جاتا تھا ،ذرائع نے بتایا ہے کہ اب یہ اختیار وزارت دفاع کے پاس چلا گیا ہے ، آئندہ این او سی کے حصول کے خواہشمند افراد اور کمپنیوں کو وزارت دفاع سے رجوع کرنا پڑے گا۔
Load/Hide Comments


