حکومت اور حکومتی ادارے کچھی تنازعہ میں فریق نہیں ہیں,میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز)وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے کچھی تنازعہ کے حل کے لیۓ اسپیکر کی جانب سے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی ملاقات ۔وفد نے وزیراعلئ کو رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کی جانب سے کچھی واقعہ کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر دیۓ گیۓ دھرنے پر اسپیکر کی رولنگ سے آگاہ کیا ۔وزیراعلئ کی جانب سے دھرنے کے خاتمے کے لیۓ رکن اسمبلی سردار یار محمد رند سے بات چیت کے لیۓ پارلیمانی کمیٹی کو اختیار حکومت قبائلی اور سیاسی تنازعات کے پر امن حل پر یقین رکتھی ہےوزیر اعلی کا کہنا تھا کہآئین و قانون کی بالادستی ہماری اولین ترجیح ہے۔حکومت اور حکومتی ادارے کچھی تنازعہ میں فریق نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔حکومت مکمل غیر جانبدار ہے تنازعہ کے کسی بھی فریق کی حمایت یا مخالفت نہیں کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں