اسلام آباد پہنچ کر حکومت پر حملہ کریں گے،بلاول بھٹوزرداری

کراچی:پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے، اسلام آباد پہنچ کر حکومت پر حملہ کریں گے۔

کراچی میں مزار قائد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ نےعوام کے ووٹ اور پیٹ پر ڈاکا مارا، کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آگیا، ہمارا عوامی مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

مارچ روانگی سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کے ہاتھ باندھے ہوئے ہيں، پی ٹی آئی ايم ايف ڈيل کی وجہ سے ملک ترقی نہيں کرسکتا۔ ہم اسلام آباد پہنچ کر حکومت پر حملہ کریں گے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا آخری پڑاؤ راولپنڈی میں ہوگا، جہاں پیپلزپارٹی آج بھی جلسہ منعقد کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں